پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی،عوام کو اشیا خورونوش پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی

چینی چھپن روپے کلو،بیس کلوآٹاچھ سو بیس اور گھی مارکیٹ سے دس روپے کلوسستا ملے گا

پیر 30 مئی 2016 09:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء)پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ عوام کو اشیا خورونوش پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔چینی چھپن روپے کلو،بیس کلوآٹاچھ سو بیس اور گھی مارکیٹ سے دس روپے کلوسستا ملے گا۔مزید براآں پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سستی اشیائے خورونوش فراہم کرنے کے ساتھ تاجروں کی مدد سے دو ہزار مدنی دستر خوان لگانے کا اعلان کر دیا۔

رمضان پیکیج کے تحت انیس اشیائے ضروریہ پرپانچ ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ صوبے بھر میں تحصیل اورضلع کی سطح پر تین سو تیس رمضان بازارلگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جہاں دس کلوگرام آٹادوسو نوے سے تین سو دس اوربیس کلوگرام چھ سو بیس روپے میں دستیاب ہوگا۔شوگرملزکی طرف سے بیس ہزارٹن چینی چھپن روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کی جائے گی جبکہ مارکیٹ سے گھی اورآئل دس روپے فی کلو،انڈے پانچ روپے فی درجن،مرغی کا گوشت دس روپے فی کلو سستا ملے گا،اسی طرح دال مسور،دال ماش،بیسن،دال چنا بھی کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹوربھی قائم ہوں گے جبکہ دو ہزارپرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں اورنا جائز منافع خوروں پر کڑی نظر رکھیں گے۔رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :