بھارت میں افریقی باشندوں پر حملہ،جنوبی افریقن سفیرکا نئی دہلی سے شدید احتجاج،حملہ نسل پرستی کے مترادف قرار دیا

پیر 30 مئی 2016 09:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) بھارت میں افریقی باشندوں پر حملے میں 4 افراد کے زخمی ہونے پر نئی دہلی میں متعین جنوبی افریقہ کے سفیر نے شدید احتجاج کیا ہے ‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کا کہنا ہے کہ بھارت میں افریقی باشندوں پر حملہ افریقی نسل پرستی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں ایک گھنٹے کے دوران حملوں میں چار افریقی باشندے زخمی ہوگئے۔ جس پر افریقی سفیر نے بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے افریقی باشندوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی حکومت معاملے کی چھان بین کریگی اور حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :