جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر کی ’بیٹل آف ویردون‘ کی سو سالہ تقریب میں شرکت

پیر 30 مئی 2016 09:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے پہلی عالمی جنگ سے متعلق اس جگہ پر حاضری دی جہاں ہزاروں کی تعداد میں فوجی مارے گئے تھے۔ دونوں رہنما پہلی جنگ عظیم کی سو سالہ تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

’دا بیٹل آف ویردون‘ قریباً نو ماہ تک جاری رہی تھی، جس میں جرمن اور فرانسیسی افواج مد مقابل تھیں۔ فرانسیسی تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کی باقیات اس علاقے میں بکھری پڑی ہیں۔ اس موقع پر میرکل کا کہنا تھا کہ ویردون نہ صرف یہ کہ غیر معمولی مظالم اور جنگ کی رائیگانی کی علامت ہے، وہ فرانس اور جرمنی کے درمیان امن کی بھی ایک دلیل ہے۔

متعلقہ عنوان :