ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز دوسرے راوٴنڈ میں داخل

ثانیہ نے ایون ڈوڈگ کے ہمراہ پہلے راوٴنڈ میں متھلڈی جوہانسن اور ٹرسٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی

اتوار 29 مئی 2016 10:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں۔ مرزا نے ایون ڈوڈگ کے ہمراہ پہلے راوٴنڈ میں متھلڈی جوہانسن اور ٹرسٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈڈبلز پہلے راوٴنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرسٹن لیماسائن اور متھلڈی جوہانسن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :