ٹیم دورے پر روانہ ہوئی نہیں چیف سلیکٹر اور کپتانوں میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آنے لگی

انضمام الحق نے مختصر فارمیٹس کے ناتجربہ کار کپتانوں کوصاف انکار کردیا ہے ، ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے مصباح کی تجاویزمان لیں

اتوار 29 مئی 2016 10:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) چیف سلیکٹر اور کپتانوں میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آنے لگی ہیں۔ انضمام الحق نے مختصر فارمیٹس کے ناتجربہ کار کپتانوں کوصاف انکار کردیا ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے مصباح کی تجاویزمان لیں۔ میڈیا رپورٹ مطابق چیف سلیکٹرز اور کپتان آمنے سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاہیکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کارکردگی پر منتخب کیا جائے گا۔

تاہم انھوں نے ٹیسٹ اسکواڈ میں مصباح کی تجاویز مان لیں۔ اظہر علی اور سرفراز کے معاملے میں انضمام نے ناتجربہ کاری کوجوازبنالیا۔ انھوں نے کوچنگ معاملات میں بھی دلچسپی ظاہر کردی۔چیف سلیکٹر نے چیئرمین بورڈ کو بھی واضح کردیا کہ دباوٴبرداشت نہیں کریں گے۔تینوں فارمیٹ میں چلے ہوئے کارتوسوں کے بجائے نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :