ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

فی تولہ سونے کی48ہزار400روپے سے کم ہوکر48ہزار250روپے پرآگئی

اتوار 29 مئی 2016 10:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستا ن بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزارروپے کی سطح سے گھٹ کر48ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1213ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی48ہزار400روپے سے کم ہوکر48ہزار250روپے پرآگئی اسی طرح127روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار357روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے پربرقراررہی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں28ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث اسی مدت میں ایک تولہ سونا800روپے اوردس گرام سونا685روپے سستا ہو گیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی5روپے کم ہو گئی ۔