نیب نے ایس ای سی پی کی رپورٹ پر ایز گارڈز 9 کی تحقیقات شروع کر دی

جہانگیر صدیقی گروپ نے ایز گارڈ 9 کی قیمت مصنوعی طورپر بڑھائی اور ادائیگیاں نامعلوم شخص کو کی گئیں،نجی ٹی وی رپورٹ

اتوار 29 مئی 2016 10:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ایس ای سی پی کی رپورٹ پر ایز گارڈز 9 کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جہانگیر صدیقی گروپ نے ایز گارڈ 9 کی قیمت مصنوعی طورپر بڑھائی اور ادائیگیاں نامعلوم شخص کو کی گئیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو ایز گارڈ 9 سکینڈل پر ایس ای سی پی کمیشن کی رپورٹ پر حرکت میں آ گیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ ایز گارڈ 9 سکینڈل میں ملوث ہے ایز گارڈ 9 خسارے میں تھی پھر بھی اسکے شیئر کی قیمت 24 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اپریل 2007 سے جون 2008 تک جہانگیر صدیقی گروپ ایز گارڈ 9 کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی ۔ رپورٹ کے مطابق ایز گارڈ 9 کا ڈائریکٹر جہانگیر صدیقی کا بیٹا علی جہانگیر تھا جیز گروپ ایز گارڈ 9 کا دوسرا بڑا شیئر ہولڈر تھا اس نامعلوم شخص کو 14 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کئے گئے نامعلوم شخص نے 14 کروڑ 30 لاکھ روپے جے ایس بنک سے نکالے اورنگی ٹاؤن اور کمیاڑی کے رہائشیوں نے 32 کروڑ 70 لاکھ روپے نکالے ایس ای سی پی کی رپورٹ میں اورنگی ٹاؤن کمیاڑی سے نکالی گئی رقوم سے منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے رپورٹ میں 2008 میں 2 کروڑ 37 لاکھ یورو کے فیکٹری کی خریداری کے لئے اٹلی بھیجے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :