صدر مملکت ممنون حسین کی خرابی صحت سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں‘ ایوان صدر

اتوار 29 مئی 2016 10:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) ایوان صدر کے ترجمان نے صدر مملکت ممنون حسین کی خرابی صحت سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ایسی خبروں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ایوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصہ میں جاری ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت اچھی صحت میں ہیں جو اپنے باقاعدہ سرکاری فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اس خبر کی بھی تردید کی کہ صدر مملکت نے طبی معائنہ کیلئے کسی ہسپتال کا دورہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ صدرمملکت نے ہفتہ کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کنونشن میں شرکت کی۔خاتون اول کی بھی صحت اچھی ہے اور دونوں کی صحت کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ترجمان نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ پیشہ وارانہ فرائض کے ساتھ کام کرے اور بے بنیاد خبروں کے اجراء سے قبل اس کے حقائق کی تصدیق کرے۔

متعلقہ عنوان :