مکہ: رمضان المبا ر ک میں 5ملین مفت کھانے کے پیکٹ تقسیم کیئے جائیں گے

اتوار 29 مئی 2016 10:55

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) سعودی عرب میں اس سال رمضا ن المبارک کے دوران مکہ اور جدہ میں پانچ ملین کھانے کے پیکٹ ، پانی کی بوتلیں، مفت تقیسم کئے جائیں گے۔ یہ اعلان مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کھانے کی تقسیم کے لیئے 250طلبہ اور 20اساتزہ کرام بھی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اعلان وزارتِ تعلیم کے ساتھ ایک معاعدے کے بعد کیا۔ رمضان المبارک میں کھانہ ، حرم مکہ، چوراہوں، پولیس چیک پوائنٹس،ہسپتال، اورمکہ ،جدہ کے انٹرنیشنل ائر پورٹس پر بھی فراہم کی اجائے گا۔ پچھلے سال 6ملین کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے تھے۔اسکے علاوہ 17ملین پانی کی بوتلیں، اور 3,000احرام بھی تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :