سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے

ایرانی وفد حج پروٹوکول پر دستخط کئے بغیر واپس چلا گیا:سعودی عرب

اتوار 29 مئی 2016 10:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء)سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج معاملات طے ہوتے نظر نہیں آرہے۔قبل ازیں ایرانیوں پر حج کی پابندی عائد ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تو گزشتہ روز ایرانی شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزا جاری کئے جانے پر سعودی ایران اتفاق رائے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق ایران کے سرکاری حج کمیشن کے ارکان نے ایرانی حجاج کو حجاز مقدس بھجوائے جانے کے معاملے پر اتفاق رائے کے باوجود حج پروٹوکول پر دستخط کرنے سے انکار کردیا اورپروٹوکول کی منظوری کے بغیر ہی وفد ایران واپس چلا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے حج پروٹوکول پر دستخط نہ کرنے کی ذمہ داری ایران پرعائد کی ہے۔ غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزات حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قل ازیں ایران نے اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایران کے غیر لچک دار رویے کے باوجود شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایران کو حجاج کرام کے معاملے پر دوبارہ مذاکرات کہ دعوت پیش کی گئی۔

ایرانی حج کمیشن کا ایک وفد دو روزہ دورے پر ریاض پہنچا تو اس کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔بعد ازاں مذاکرات کے دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ چونکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راست سفارتی تعلقات معطل ہیں، اس لیے حجاج کرام کے ویزوں کا معاملہ سوئٹرزلینڈ کے سفارت خانے کے ذریعے کیا جائے گا۔ نیز ایران کے اندر ہی سے حج پرآنے والے شہریوں کو الیکٹرانک ویزے جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :