صدر ممنون حسین کو بھی دل کی تکلیف ہوگئی

چیک اپ کیلئے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی پہنچ گئے،ڈاکٹروں نے صحت تسلی بخش قرار دے دی

اتوار 29 مئی 2016 10:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کو بھی دل کی تکلیف ہوگئی چیک اپ کیلئے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی پہنچ گئے ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد صحت تسلی بخش قرار دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شیف ان دنوں لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کو بھی دل کے عارضہ کے باعث تکلیف ہوگئی اور وہ ہفتہ کے روز چیک اپ کیلئے اے ایف آئی سی راولپنڈی پہنچ گئے صدر مملکت کا اس سے قبل بائی پاس ہوچکا ہے اور وہ ایک ماہ میں دوری بار چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے ہیں جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد صحت تسلی بخش قرار دے دی ہے واضح رہے کہ صدر مملکت اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے دو گھنٹے روزانہ سئیکل چلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :