شوگر ملوں کو سبسڈی کے تحت 14ارب ادا کر دیئے گئے، ملک میں چینی مہنگی ،4ارب وصول کرنیو الوں میں شریف خاندان، زرداری خاندان، جہانگیر ترین کے علاوہ دیگر مالکان شامل ہیں

ہفتہ 28 مئی 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) نواز شریف حکومت نے گزشتہ مالی سال کے د وران شوگر ملوں کو سبسڈی کے نام پر14ارب روپے جاری کئے ہیں۔ یہ سبسڈی چینی برآمد کرنے کے نام پر دی گئی ہے۔ نواز شریف کے اس فیصلہ کی بدولت ملک میں غریبوں کو چینی52روپے فی کلو کی بجائے 70روپے فروخت کی جا رہی ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر مل مافیا کو 14ارب روپے بطور سبسڈی ادا کرنے ہیں۔

کلیدی کردار وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی طرف سے جاری ایک سمری میں کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں حکمران اشرافیہ درجنوں شوگر ملیں ہیں سب سے زیادہ شوگر ملیں شریف خادنانا ور زرداری خاندان کی ملکیت میں ہیں۔ دیگر میں وزیراعظم کا مشیر ہارون اختر، جہانگیر خان ترین کے علاوہ دیگر متعدد اراکین پارلیمنٹ کی ملیں موجود ہیں۔ جنہوں نے ایک سال کے اندر اندر قومی خزانہ سے 4ارب روپے وصول کر لئے ہیں ۔ یاد رہے کہ ملک کی متعدد شوگر ملوں نے گنا خریدنے کے باوجو دکسانوں کو ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔ ای سی سی کے اجلاس میں وزارت تجارت کی سمری پر شوگر مافیا کو چینی برآمد کرنے کے لئے 14ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اور سب سے زیادہ مستفید شریف خاندان ہوا ہے۔