آصفہ بھٹوزرداری کو کراچی پولیس کی ماموں بنانے کی کوشش، آصفہ بھٹو کا اظہار برہمی

ہفتہ 28 مئی 2016 09:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹوزرداری کو کراچی پولیس نے ماموں بنانے کی کوشش کی ،جس پر آصفہ بھٹو نے برہمی کا اظہار کیا،جمعہ کوآصفہ بھٹو زرداری ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز پہنچیں اور مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سب کچھ ٹھیک ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک انکشاف ہوا کہ دراصل سندھ پولیس نے آصفہ بھٹو زرداری کو بھی ماموں بنا دیا ہے۔آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کا جلد بازی میں دورہ کرایا گیا۔ آصفہ بھٹو نے شکایت کے لئے پرچی حاصل کی تو ٹائمنگ غلط نکلی، آصفہ نے جب اس بارے میں سوالات شروع کئے تو ایس ایس پی مقصود میمن کو چار و ناچار سہولت سینٹر شروع نہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا، جس پر آصفہ شدید غصے میں بولیں کہ اگر سہولت مرکز ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں بلایا کیوں گیا ہے لیکن پولیس افسران کے پاس ان کے اس سوال کا کوئی جواب موجود نہ تھا، لہٰذا آصفہ شدید برہم ہوئیں اور وہاں سے واپس چلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :