جی سیون سمٹ کا اختتام، عالمی اقتصادیات کی بہتری اولین ترجیح

ہفتہ 28 مئی 2016 10:19

آئس شیما (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء)سات ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کی سالانہ سمٹ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں شریک رہنماوٴں نے عالمی اقتصادی صورت حال کو مزید بہترکرنے کو اہم قرار دیا۔

(جاری ہے)

سات ترقی یافتہ ملکوں نے عالمی اقتصادیات کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی پیداوار کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

ان ممالک کے سربراہان نے اِس پر بھی اتفاق کیا کہ مسابقتی فضا کو دیکھ کر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی لانے سے اجتناب کرنا بھی اہم ہے۔ شرکاء نے تسلیم کیا کہ عالمی معاشی پیدار کا حجم ابھی بھی درمیانی سطح پر ہے اور اِس کے کمزور ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ شرکاء نے عراق و شام کے مسلح تنازعات سمیت دوسرے عالمی معاملات پر بھی فوکس کیا۔