گوانتا ناموبے ،ابو زبیدہ نائن الیون کیس میں بطور گواہ طلب

ہفتہ 28 مئی 2016 10:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء)امریکا کی ایک عدالت نے کیوبا میں بدنام زمانہ حراستی مرکز میں قید القاعدہ کے ایک سابق رکن ابو زبیدہ کو پہلی مرتبہ نائن الیون حملوں سے متعلق ایک کیس میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔فلسطینی ابوزبیدہ کو امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے نے سنہ 2002ء میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے انھیں نہیں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کے ایجنٹوں نے ان سے تفتیش کے دوران ہر طرح کے سفاکانہ حربے آزمائے تھے۔سی آئی اے کے ایجنٹوں نے ابو زبیدہ کو اس کی تمام باقی عمر اس بدنام زمانہ حراستی مرکز میں قید میں رکھنے کی کوشش کی تھی۔انھیں نائن الیون کے جنگی جرائم کے ایک مقدمے میں ماخوذ القاعدہ کے ایک اور رکن رمزی بن الشبیہ نے بطور گواہ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔