سورج آ ج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا

پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پرسورج بیت اللہ شریف کے اوپر ہو گا ،قبلہ رخ کا درست تعین کر لیا جا ئے

ہفتہ 28 مئی 2016 10:12

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء)28مئی ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پرسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔28مئی بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بج کر18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

دوبارہ سورج16جولائی کو دوپہر2بج کر 26منٹ پر بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداگرائیں اور شمال جنوب اویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔