کم بجٹ کے باعث پاک چین راہداری منصوبوں میں رکاوٹ آ سکتی ہے،رپورٹ

ہفتہ 28 مئی 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) مالیاتی مجبوریاں پاک چین راہداری منصوبے کے اہم منصوبوں میں آڑے آ سکتی ہیں کیونکہ منصوبہ بندی کمیٹی کے مطابق اگلے مالی سال میں صرف124ارب روپے کو مختص کرنے کا عندیہ دیا ہے اور یہ رقم مجموعی طلب سے قدرے ایک تہائی سے زیادہ ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پلاننگ کمیشن کے ہاتھ باندھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور سی پیک منصوبوں کے لئے معقول فنڈز مختص کرنے میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ترقیاتی بجٹ میں اضافے سے انکار بڑی رکاوٹ ہے ، بعض عہدیداران نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں پلاننگ کمیشن کے 655ارب شیئر میں سے یہ بات ابھی سامنے آئی ہے کہ سی پیک سکیموں کے لئے 124ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ رقم باقی ماندہ پروجیکٹس کا صرف18فیصد بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :