تنخواہیں ،مراعات،الیکشن کمیشن ارکان کو 5سال میں 41 کروڑ روپے ادائیگی

جسٹس ریاض کیانی کو 10کروڑ 40لاکھ ،جسٹس فضل الرحمان 10کروڑ 20لاکھ، جسٹس روشن عیسانی 10کروڑ20لاکھ ، جسٹس شہزاد اکبر کو 10کروڑ 20لاکھ ادا کئے گئے سینٹ کمیٹی خزانہ کو اے جی پی آر حکام کی الیکشن کمیشن ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر بریفنگ،ہائیکورٹ کی آخری تنخواہ کے برابر تنخواہیں ادا کی گئیں،حکام

جمعہ 27 مئی 2016 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان وک بغیر منظوری پانچ سال کے دوران تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں 41 کروڑ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ممبران کو اوسطاً ماہانہ17لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے ، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کو 10کروڑ 40لاکھ ،جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان 10کروڑ 20لاکھ،جسٹس ریٹائرڈ روشن عیسانی 10کروڑ20لاکھ اور اور جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبرخان کو 10کروڑ 20لاکھ کی رقم تنخواہوں اور مراعات کی مد میں دیئے گئے جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے جی پی آر حکام نے الیکشن کمیشن ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کمیٹی کو بتایا گیا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 41کروڑ سے زائد وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر ممبران کو تنخواہیں اور دیگر مراعات دی گئی ہیں اس موقع پر کمیٹی نے اے جی پی آر حکام سے استفسار کیا کہ یہ مراعات اور تنخواہیں کس قانون کے تحت دی گئیں ہیں جس پر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 3ماہ تک پروویژنل رولز کے تحت ممبران کو ہائیکورٹ سے لی گئی آخری تنخواہ کے برابر تنخواہیں ادا کی جاتی رہی ہیں اس سلسلے میں ہم نے خزانہ کو خط لکھا تھا مگر خزانہ نے ہمیں تنخواہیں اد کرنے سے نہیں روکا گیا اے جی پی آر حکام کی جانب سے کمیٹی کو دی جانے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کو گذشتہ پانچ سالوں میں 41کروڑ کی رقم دی گئی جو اوسطاً 10کروڑ فی ممبر بنتی ہے جس کے تحت ممبر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کو سب سے زیادہ 10کروڑ 40لاکھ روپے جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کو 10کروڑ 20لاکھ جسٹس ریٹائرڈ روشن عیسانی کو 10کروڑ20لاکھ اور اور جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبرخان کو 10کروڑ 20لاکھ کی رقم تنخواہوں اور مراعات کی مد میں ادا کی گئی ہے کمیٹی کے رکن کامل آغانے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ روشن عیسانی نے9لاکھ روپے سے زائد رقم میڈیکل الاؤنس کی مد میں خرچ کی ہے کمیٹی کے چیرمین نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کا بل گذشتہ میٹنگ میں سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا گیا تھاجس پر ان کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے کہ اس بل کو آئندہ بجٹ میں منی بل کے طور پر منظور کیا جائے گاجس سے ان کی تنخواہوں اور مراعات کا معاملہ حل ہوجائے گا