نیپرا نے پن بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

اپریل کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تین روپے چورانوے پیسے کمی کر دی ،اطلاق 300یونٹ استعمال اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا

جمعہ 27 مئی 2016 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) نیپرا نے ایک ہی روز بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی منظوری دے دی عوام نے سر پکڑ لئے، کبھی خوشی کبھی غم ،روئیں یا ہنسیں ،جائیں بھی تو کہاں جائیں ایک ہی محکمہ ایک ہی معاملہ ایک ہی روز دو الگ الگ فیصلے۔ نیپرا نے اپریل کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تین روپے چورانوے پیسے کمی کر کے صارفین کو جون کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا۔

یہ فیصلہ بھی سنایا کہ کمی کا اطلاق ماہانہ تین سو یونٹ کے استعمال اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ خبر خوشی کی تھی لیکن ساتھ ہی بجلی بھی گرا دی گئی۔ بھاری بلوں کے بوجھ تلے دبے عوام ابھی حساب کتاب میں ہی مصروف تھے کہ فی یونٹ ریٹ ایک روپیہ پچیس پیسے بڑھانے کی خبر بھی آ گئی۔

(جاری ہے)

یوں لوڈ شیڈنگ کے ستائے صارفین پر چالیس ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

نیپرا نے پن بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے نیپرا نے عوام پر 40ارب روپے بم گرادیا ہے جس صارفین کو آئندہ بجلی کے بلوں میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔جبکہ دوسری جا نب نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 3.94 روپے فی یونٹ سستی کردی ہے قیمت میں کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے صارفین سے اپریل میں فی یونٹ 7.62روپے ادا کرنا ہونگے جبکہ بجلی کی کمی کا یہ اطلاق کے الیکٹرک اور تین سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :