امریکا: کنسرٹ ہال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک ، تین زخمی

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنسرٹ میں شرکت کے لیے شہری بڑی تعداد میں موجود تھے،پولیس حکام

جمعہ 27 مئی 2016 10:14

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) امریکی شہر نیو یارک کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنسرٹ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔

(جاری ہے)

چار افراد کو نزدیک سے گولیاں ماری گئی جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ سیکورٹی ہونے کے باوجود حملہ آور اسلحہ اندر لانے میں کیسے کامیاب ہوا۔ فائرنگ واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :