وزیر داخلہ چودھری نثار نے ضابطہ فوجداری کو بہتر بنانے کیلئے اہم تبدیلیوں کی منظوری دیدی

جمعہ 27 مئی 2016 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ضابطہ فوجداری کو بہتر بنانے کے لئے اہم تبدیلیوں کی منظوری دیدی ۔ وزیر داخلہ نے نیکٹا کو نظام عدل کی بہتری کیلئے تعاون کی ہدایت بھی کر دی۔اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ فوجداری نظام عدل میں کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ریاستی عناصر اور دہشتگردوں کو سزائیں دینا ناگریز ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ملی ہیں لیکن اس کو فوجداری قوانین کی کمزوریوں کے باعث ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔سخت سزاؤں سے ہی مجرم عبرت پکڑتے ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت نظام عدل میں بہتری کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ نیکٹا کو نظام عدل کی بہتری کیلئے لئے وزارت داخلہ کے تعاون کی جہاں ضرورت ہو گی وہاں ان کی مدد کی جائے گی۔وزیر داخلہ کا یہ اقدام کمزور استغاثہ کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے کیا گیا۔