حساس ادارے کی معاونت سے خوشحال خان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

دودہشتگردبھائی بم نصب کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 26 مئی 2016 09:21

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی دودہشگردبھائی بم نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاراسلحہ گولیاں،کارتوس ،تار،آئی ڈی بم ،ڈیٹونیٹر ،ٹائمراور5 کلودھماکہ خیزموادبھی برآمدکرنے کادعویٰ تفصیلات کے مطابق ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ عمرطفیل گنڈاپورنے ایس پی دفترکندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کے پولیس نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کوناکام بناتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دومبینہ دہشتگردجوآپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں جن میں منظورمحمد اور امین ولد ارباب نندوانی کو تھانہ جمال کے حدود تحصیل تنگوانی کے علاقہ گاوٴں نورمحمد جمالی میں ریلوے ٹریک پرکارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے ایس پی نے مزید دعویٰ کیاکے گرفتار دہشتگرد BRAکے کمانڈرلانگڑی بگٹی سب کمانڈرخاکی بگٹی نے انہیں مسافرٹرین کو اڑانے کا ٹاسک دیا تھا دونوں مبینہ دہشتگردسندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے علاقے کے مکین ہیں جن پر پانچ مقدمات قتل اغوالوٹ مارکے درج ہیں تین ضلع کشموراوردوضلع جیکب آبادمیں درج ہیں جیکب آبادکے تھانہ بھاہوکے دوتنگوانی کے دواورایک جمال تھانہ کا مقدمہ درج ہے جن سے 1آئی ڈی بم، 5کلودھماکہ خیزموادجسے پریس کانفرنس کے دؤران ناکارہ بھی نہیں بنایاگیاتھاجسے صحافیوں کو دوررکھاگی ا1 سرکٹ،2 ٹائمر، 2 فیوز ،10 میٹرتار،رائفل،1بندوق بھی برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیاگیاہے اس موقع پر کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس تھانہ جمال کے تھانیدار علی بیگ بجارانی ایس پی کے ترجمان اطہر چنہ ودیگرپولیس عملداران بڑی تعداد میں موجودتھے۔