غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر گرفتار ہونے والے پیپکو کے سابق ایم ڈی بشارت چیمہ سے تحقیقات پر وزارت پانی و بجلی اور دیگر ڈسکوز کے افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا امکان

جمعرات 26 مئی 2016 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر گرفتار ہونے والے پیپکو کے سابق ایم ڈی بشارت چیمہ سے تحقیقات پر وزارت پانی و بجلی اور دیگر ڈسکوز کے افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا امکان ۔ ا یم ڈی کے نیب میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد افسران نے بچاؤ کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔ سرکاری ریکارڈ میں ردو و بدل شروع ہو گیا جبکہ نیب نے تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی بیان ریکارڈ کروانے کے لئے بلا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے گزشتہ روز وزارت پانی و بجلی اور ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز میں غیر قانونی بھرتیوں ور ذیلی اداروں میں ڈیلی ویجز اور مستقل بنیادوں پر من پسند لوگوں کو نوکریان دینے کے الزام میں سابق ایم ڈی بشارت چیمہ کو گرفتارکیا اور پوچھ گچھ کی ہے ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی بشارت چیمہ نے نیب میں بیان ریکارڈ کروایا ہے جس کی وجہ سے اس دور میں بھرتی کئے گئے افراد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے جو پچھلے کئی سالوں سے حکومت سے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں افسران نے اپنی نوکریاں بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے ہیں اور ریکارڈ کو غائب کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ نیب کی کارروائی سے بچا جا سکے اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے کہ نیب کن افسران کو شامل تفتیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :