مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو برطانیہ میں سیاسی پناہ مل گئی

جمعرات 26 مئی 2016 10:07

ما لے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہو گئی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق ان کی جانب سے اصولی طور پر انفرادی مقدمات پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مالدیپ حکومت نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ لندن حکومت نشید کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ محمد نشید جمہوری طور پر منتخب ہونے والے مالدیپ کے پہلے صدر تھے۔ 2012ء میں ایک بغاوت کی وجہ سے ان کی حکومت ختم کر دی گئی تھی۔ انہیں دہشت گردی کے متنازعہ قوانین کے تحت جیل میں بھی رکھا گیا

متعلقہ عنوان :