چین اور میانمار کا فوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق

جمعرات 26 مئی 2016 10:07

لاؤس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)چین اور میانمار نے فوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا فیصلہ ویتنام کے دورے پر آتے ہوئے چینی وزیر دفاع چانگ وانکیوان اور انکے میانمار کے ہم منصب سین وائن کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین اور میانمار کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہے اور اسکے نتیجے میں عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بھی مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔ دونوں وزراء نے تربیتی اور دفاعی انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :