افغانستان: عدالت کے عملے کی بس پر حملہ، 10 افراد ہلاک4 زخمی

جمعرات 26 مئی 2016 10:06

کا بل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)افغا ن دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک بس پر ہونے والے حملے میں دس افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔اس بس ایک اپیل کورٹ کا عملہ سفر کر رہا تھا۔ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ بمبار پیدل تھا اور اس نے گاڑی کے پاس سے گزرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ بدھ کی صبح رش والے وقت میں کابل کے مغربی علاقے میں پیش آیا ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں عدالت کا عملہ اور عام آدمی دونوں شامل ہیں۔وزارت کے ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادرے کو بتایا کہ یہ بس میدان وردک صوبے کو جا رہی تھی۔خیال رہے کہ یہ حملہ طالبان کی جانب سے اپنے رہنما ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق اور ان کے نائب ہیبت اللہ اخونزادہ کے ان کے جانشین بننے کے اعلان کے بعد ہوا ہے اس سے قبل کابل میں 19 اپریل کو بڑا دھماکہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :