ملکہ ہانس: لو میرج سہولت کاری کا الزام شوہرپروحشیانہ تشددبیوی سے 6گھنٹے تک مبینہ گینگ ریپ

ملزمان متاثرہ کے بے ہوش ہو جانے پر نیم برہنہ زخمی حالت میں ابائی گاؤں میں پھینک کر فرار،مقدمہ درج

جمعرات 26 مئی 2016 10:04

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)نواحی گاؤں 77ڈی کا رہائشی 50سالہ ایم صدیق ولدحسین اپنے الیکٹرک سپلائی میٹرچوری کیس کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھ گاؤں کے رہائشی غلام رسول ،غلام علی ،اور حسین وغیرہ نے اپنے چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے اِس پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس وہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی مذکور کی 45سالہ بیوی انوار بی بی کے مطابق اس کے شوہر مذکورپر تشدد کی خبر جب اِس تک پہنچی تو وہ شکایت کرنے کیلئے متعلقہ تھانہ ملکہ ہانس کی طرف چل نکلی جِسے تھانہ کی طرف جاتے دیکھ کر ملزمان اِس کے پیچھے لگ گئے اور راستہ میں واقع سٹاپ نور پُور پُل پر پہنچتے ہی اِسے مسافر بس سے اتار کر اغوا کرتے ہوئے کھیتوں میں لے گئے جہاں صبح 04بجے تک گن پوائنٹ پر اس کا جسم نوچتے ہوئے اپنی حوس کا مبینہ شکار کرتے رہے اور مبینہ برہنہ کرکے اِسے بالوں سے پکڑکرڈھیلے دار کھیتوں میں گھسیٹتے پھِرے اورآخر جب وہ اِس اذیت سے بے ہوش ہوگئیں تو اُسے اِس کے ابائی گاؤں پھینک کر فرار ہوگئے ،جس سے علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا، وجہ عناد یہ کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان متذکرہ کی ایک خاتون پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئی تھی اور ملزمان متاثرہ خاتون مذکور پر لڑکی کو بھگانے میں ملوث ہونے کا شک کرتے تھے جس کی پاداش میں انہو ں نے اب یہ افسوس ناک واقع رونما کرڈالا،واقع کی اطلاع مِلنے پر متعلقہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :