پی ٹی اے نے موبی لنک اور واردکے انضمام کی منظوری دے دی

بدھ 25 مئی 2016 09:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمٹیڈ (موبی لنک) اور وارد ٹیلی کام پرائیویٹ لمٹیڈ (وارد)کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ریگولیٹری پروسیس میں ایک اور سنگ میل ہے اور مارچ 2016میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی منظور ی کے تسلسل میں ہے ۔

یہ معاملت دیگر ریگولیٹری اداروں کی جانب سے منظوری کے علاوہ تکمیل کے لیے درکار دیگرشرائط کی تعمیل پر منحصر ہے ۔

(جاری ہے)

موبی لنک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جیفری ہیڈبرگ نے کہا:”ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبی لنک اور وارد کے انضمام کی منظوری دے دی ہے جو ریگولیٹری پروسیس میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔مجھے یقین ہے کہ دو کاروباری اداروں کے انضمام سے کسٹمرز کو فائدہ ہوگا کیوں کہ اس طرح انہیں بہترین موبائل اور ہائی اسپیڈ نیٹ ورک تک رسائی ملے گی۔

اس کے علاوہ اس سے پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں بھی مجموعی طور پر بہتری آئے گی جو معیشت کا لازمی جزو ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم نئی مشترکہ حیثیت میں اپنے کسٹمرز کے لیے عالمی معیار کی ٹیلی کام سروسز کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی پیش کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :