وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سحری ‘افطاری اور تروایح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 25 مئی 2016 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سحری ‘افطاری اور تروایح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران تین اوقات میں بلکل بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام سپلائی کمپنیوں کو بھی بذریعہ مراسلہ رواں ہفتے آگاہ کر دیا جائے گا ۔سپلائی کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنی اپنی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو رمضان المبارک کے دوران کسی بھی تکنیکی خرابی پر فوری طور پر حرکت میں آئیں اور خرابی کو ٹھیک کریں تا کہ شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :