رواں سال کے آخرتک گوادر کا کوئٹہ کے ساتھ لنک بن جائے گا، سینٹرل ایشین ممالک گوادر کو مستقل بندر گاہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 25 مئی 2016 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخرتک گوادر کا کوئٹہ کے ساتھ لنک بن جائے گا، سینٹرل ایشین ممالک گوادر کو مستقل بندر گاہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ کو خطے میں بڑی اہمیت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

گوادر میں بہت تیزی سے کام جاری ہے اور رواں سال کے آخرتک سڑکوں کوگوادرکیساتھ شامل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک گوادر کا کوئٹہ کے ساتھ لنک بنے گا سینٹرل ایشین ممالک گوادر کو مستقل بندر گاہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔