کوکاکولا نے وینزویلا میں اپنی مصنوعات کی تیاری روک دی

کمپنی ملک میں بغیر چینی کے تیار ہونے والی مشروبات کی تیاری جاری رکھے گی جس میں کوکا کولا لائٹ شامل ہے، ترجمان

بدھ 25 مئی 2016 10:23

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) وینیزویلا میں مشروبات کی معروف کمپنی کوکاکولا نے چینی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مصنوعات کی تیاری روک دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کوکاکولا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وینیزویلا میں خال مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیدوار کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاہے کہ کمپنی ملک میں بغیر چینی کے تیار ہونے والی مشروبات کی تیاری جاری رکھے گی جس میں کوکا کولا لائٹ شامل ہے۔

کوک کی ایک ترجمان کے مطابق مسئلے کے حل کے لیے حکومتی اہلکار اور منسلک سپلائرز سپلائی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وینیزویلا میں قیمتوں پر کنٹرول، پیداواری لاگت میں اضافے اور کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کی وجہ سے گنے کی فصل کی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔