روس کے صدر کی یوکرائن، فرانس اور جرمن رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت، یوکرائن بحران کے حل پر تبادلہ خیال

بدھ 25 مئی 2016 10:23

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء)روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے فرانس ، جرمن اور یوکرائنی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کر کے یوکرائن بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر کے آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل، فرانسیسی صدر فرینکوئیس اولاندی اور یوکرائن کے ہم منصب پیٹرویورو شینکوف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک بات چیت میں روسی صدر نے یوکرائن بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرائنی فورسز ملک کے مشرقی حصے میں سیز فائر کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائنی بحران کا اہم عنصر کیو اور شورش زدہ خطوں ڈونیٹک اور لیوگانسک کے درمیان 2015میں طے پانیوالے معاہدے مینسک پر عملدرآمد کے لئے مذاکرات ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں رہنماؤں نے مینسک معاہدے کے تحت سیز فائر پر سختی سے غور پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :