میانمار، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک سو افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ، بارہ کی لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 25 مئی 2016 10:22

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء)میانمار میں مٹی کے تودے تلے دب کر کم از کم سو افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے بارہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست کاچن کے پہاڑی علاقے میں اس وقت مٹی کا تودہ گر گیا جب قصبہ باباکانت میں ایک سو کان کن کام میں مصروف تھے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک سو افراد دب گئے۔ جن میں سے بارہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :