خواتین کیلئے بری خبر،بجٹ میں سرخی پوڈرمہنگا ہونے کا امکان

درآمدی پرفیومز،کریمز،شیمپو،فیس پاوٴڈرز پر اضافی ٹیکس کی تجویز بھی آگئی

بدھ 25 مئی 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) اگلا بجٹ خواتین کے لیے بھاری پڑ سکتا ہے۔ بجٹ میں کاسمیٹکس، میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔اگلے بجٹ کے خدوخال کے مطابق درآمدی پرفیومز،کریمز،شیمپو،فیس پاوٴڈرز پر اضافی ٹیکس کی تجویزہے۔

(جاری ہے)

لپ اسٹک،آئی لائنر، نیل پالش،شیونگ کریمز مہنگی ہونے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ یا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ نیا کمرشل گیس کنکشن لگانے پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ اگلے بجٹ کے تحت بیکری،ہوٹل یا ریسٹورنٹ مالکان کو 5 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :