ایم این اے سرزمین خان کے بھائی نے پولیس اہلکار کو گولی مار دی
رکن قومی اسمبلی کا تھانہ کوہسار میں غل غپاڑہ ، پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں محرر کو دھکے ،وزارت داخلہ جانے کی دھمکیاں دے کر فرار
منگل 24 مئی 2016 09:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی سرزمین خان کے بھائی نے پوش سیکٹر ایف سیون میں پولیس اہلکار کو گولی مار دی ہے‘ جبکہ رکن قومی اسمبلی نے تھانہ کوہسار میں غل غپاڑہ کیا پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں محرر کو دھکے دیئے اور وزارت داخلہ جانے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگیا۔ معلومات کے مطابق سوموار کو کوہسار پولیس کو اطلاع ملی کی مقدمہ نمبر 207/14 میں ملزم شہزاد چیمہ نامزد تھا جہاں اس پر الزام تھاکہ انہوں نے 50 لاکھ کے 2 چیک دیے جو کہ مبلغ ایک کروڑ روپے کے چیک ڈس آنر ہوئے اور مقدمہ زیر دفعہ 489-F کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
دو سال مقدمہ چلنے کے بعد ملزم کی عدم گرفتاری پر پولیس نے اشتہاری قرار دے کر فائل ٹھپ کردی تھی ۔(جاری ہے)
بعد ازاں سوموار کو پولیس نے جناح سپر مارکیٹ میں چھاپہ مارا تو اس وقت اشتہاری ملزم چیمہ ہمراہ سرزمین خان رکن قومی اسمبلی ‘ ان کے بھائی زیب خان اور ان کے گن مین کے پی کے پولیس کے ملازم گلزیب خان بھی موجود تھے۔ وفاقی پولیس کے چاک و چوبند دستے میں شامل اے ایس آئی شاہد اور حوالدار آصف نے ملزم شہزاد چیمہ کو گرفتار کرنے کیلئے آگے بڑھے تو رکن قومی اسمبلی سرزمین نے حوالدار کو تھپڑ مارنے شروع کردیے اس دھکم پیل میں رکن قومی اسمبلی کے گارڈ گلزیب خان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں حوالدار اصف ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد رکن قومی اسمبلی اور ان کے گارڈ گاری میں فرار ہوئے اور ملزم شہزاد چیمہ اور سرزمین کے بھائی زیب خان مارکیٹ کے راستے فرار ہونے لگے ۔ اسی اثناء میں عام شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں ملزمان شہزاد چیمہ اور زیب خان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیاہے‘ گرفتاری کے بعد 2 گھنٹے بعد رکن قومی اسمبلی سرزمین خان تھانہ کوہسار بھائی کو چھڑانے آیا تو یہاں انہوں نے ایک مرتبہ پھر محرر سے بدتمیزی کی اور دھکے دیے۔ سرزمین خان دھمکیاں دے کر کہتے ہوئے نکل گیا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ سے بات کرتے ہیں تھانہ سے باہر نکل گیا ۔ پولیس نے چیک ڈس آنر کے بعد رکن قومی اسمبلی سرزمین خان‘ زیب خان‘ گلزیب خان اور شہزاد چیمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں کار سرکار میں مداخلت اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔ خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا ہے اور وفاقی پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان جتنے بھی بااثر ہوں فی الفور مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 24 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
کراچی، نیب کا ڈاکٹر عاصم حسین کی جائیدادمنجمدکرنے کافیصلہ
-
وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
-
کراچی،ایم کیوایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیڈکواٹرزپرسندھ رینجرزکا چھاپہ
-
پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا لاہور میں ایسا پروٹوکول ملا جیسے وزیروں اور مشیروں کو دیا جاتا ہے،بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی پریس کانفرنس
-
لاہور، غلام محی الدین دیوان نے ترقیاتی فنڈ سے 120کنال اراضی خرید کر 300سے زائد بے گھر کشمیری مہاجرین کو پلاٹوں کے قبضے دے دئیے
-
خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین نے اختیارات کی عدم منتقلی اورفنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان
-
ایم این اے سرزمین خان کے بھائی نے پولیس اہلکار کو گولی مار دی
-
مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں بغاوت کی لہر ددڑ گئی
-
بجلی کے قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
-
بلوچستان میں ڈرون حملہ ، پاکستان کا امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر شدیداحتجاج
-
پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، ملا منصور کی ہلاکت تشدد نہ چھوڑنے والوں کے لئے سخت پیغام ہے،ملا منصور کے ایران جانے سے متعلق کوئی علم نہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا بیان
-
پانامہ لیکس،وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی ارکان کی منظوری دیدی
-
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی کی ایف آئی اے کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب 75 کروڑ کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی
-
الیکشن کمیشن نے شریف فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلزپارٹی کو دینے کی منظوری دیدی
-
پیپلز پارٹی کا نوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ
-
اسلام آباد ،حکومت کا پاکستان ائیرویزکامعاملہ پائلٹس کی کمی کے باعث کھٹائی میں پڑگیا
-
2014،پاکستان سے4ارب70 کروڑ ڈالر بھارت منتقل،ورلڈ بنک رپورٹ
-
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے ایف آئی اے کی تشکیل نو پر رپورٹ لیک ہونے کی انکوائری کا حکم دے دیا
-
نوازشریف نے 1993ء میں خودلندن میں جائیدادخریدی ،عمران خان
-
ملا اختر منصور کی ہلاکت، طالبان شوریٰ نے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے غور کرنا شروع کر دیا
-
سفارتخانو ں کی فروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل
-
نوشکی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے ولی محمد کے گیارہ بچوں کا ووٹ بھی درج
-
بھارت اورایران کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ سمیت کئی تجارتی معاہدوں پر دستخط
-
شام، 2 شہروں میں7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
-
یمن : فوجی کیمپ پر دو خود کش حملے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 41 افراد ہلاک
-
متحدہ عرب امارات: پرائیویٹ سیکٹر میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات میں معمول سے 2 گھنٹے کی کمی
-
یمن ، خودکش بم دھماکہ ، 20 فوجی ریکروٹس ہلاک ، درجنوں زخمی
-
بھارت نے پہلی سودیشی خلائی شٹل کا تجربہ کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.