خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین نے اختیارات کی عدم منتقلی اورفنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان

منگل 24 مئی 2016 09:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء)خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین نے اختیارات کی عدم منتقلی اورفنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان کردیاہے اس مقصد کیلئے صوبے کے ناظمین پرمشتمل آل ڈسٹرکٹ ناظمین خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کے نام سے فورم تشکیل دیاہے جسکے صدر ناظم پشاور عاصم خان اور شانگلہ کے ناظم نیازاحمد جنرل سیکرٹری ہونگے۔

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شانگلہ کے ضلعی ناظم نیازاحمدکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی صرف سوشل میڈیا اور عمران خان کے پیج پردکھائی دیتی ہے اس کے علاوہ خیبرپختونخواکے کسی بھی محکمے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ پرانانظام بھی درہم برہم ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال پوراہونے کوہے عوام نے اپنے لئے نمائندے منتخب کرلئے ہیں اور اب ان سے ترقیاتی منصوبوں کی توقع کررہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اورفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث بلدیاتی نظام ٹھپ ہوکررہ گیاہے صوبائی حکومت کے بعض وزراء اس نظام کو ناکارہ بناناچاہتے ہیں اس لئے فنڈزریلیزکرنے میں رکاوٹیں پیداکررہے ہیں انکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کے تحت ضلاع کو 43ارب روپے دینے کے نام نہاددعوے کررہی ہے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہے مذکورہ رقم میں 13ارب روپے حکومت کے ممبران کوریلیزکئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ضلعی حکومتوں کے لئے مختص فنڈمیں اب تک30ارب روپے دواقساط میں اداکئے ہیں لیکن حکومت نے اس فنڈمیں اضلاع اور تحصیل کی حکومتوں سے پچاس فیصد جبکہ ویلج کونسل کے فنڈسے70فیصدکٹوتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیازاحمدکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کواختیارات منتقلی نہیں کئے جوکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اوررولزآف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ناظم مردان پرالزامات عائد کئے تھے لیکن صوبہ بھر کے تمام ناظمین حمایت اللہ مایارکے ساتھ ہیں اوربلدیاتی نظام کوبچانے کیلئے ہرحد تک جائینگے۔

متعلقہ عنوان :