لاہور، غلام محی الدین دیوان نے ترقیاتی فنڈ سے 120کنال اراضی خرید کر 300سے زائد بے گھر کشمیری مہاجرین کو پلاٹوں کے قبضے دے دئیے

منگل 24 مئی 2016 09:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان لکھوڈیر کشمیر کالونی میں 2006سے 2011کے ترقیاتی فنڈ سے 120کنال اراضی خرید کر 300سے زائد بے گھر کشمیریوں مہاجرین کو پلاٹوں کے قبضے دے دئیے ہیں ، تفصیلات کے مطابق آج لکھوڈیر میں پر وقا رتقریب منعقد کی گئی جس میں غلام محی الدین دیوان نے لاہور میں رہائش پزیر بے گھر کشمیریوں کو گھر بنانے کے لئے پلاٹوں کے قبضہ دے دئیے ہیں، تقریب سے غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ کشمیریوں کی خدمت کرنا میرا مشن ہے میں الیکشن میں کامیاب ہو ں یا نہ ہوں کشمیریوں کی خدمت کرتا رہوں گا پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین سال کے اندر بے گھر کشمیریوں کو الائٹمنٹ کاغذات کے ساتھ موقع پر قبضہ دے دیا ہے تا کہ بے گھر کشمیری اپنا گھر تعمیر کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف مال بنانے میں لگے ہوئے ہے انہیں کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کی کوئی فکر نہیں ، کشمیری عوام نے غلام محی الدین دیوان کا شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور دعا کرتے ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی دے کہ وہ ہماری اسی طرح ہمیشہ خدمت کرتے رہے غلام محی الدین دیوان غریبوں کے دوست ہیں ور جو وہ کہتے ہے وہ پورا کر کے دکھاتے ہے ، ماضی کے تمام حکومتوں نے الائٹمنٹ کے کاغذات تو دیے لیکن زمین آج تک نہیں دی ، کشمیریوں نے پلاٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :