پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا لاہور میں ایسا پروٹوکول ملا جیسے وزیروں اور مشیروں کو دیا جاتا ہے،بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی پریس کانفرنس

منگل 24 مئی 2016 09:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء)بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات لاہور میں اپنا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا لاہور میں ایسا پروٹوکول ملا جیسے وزیروں اور مشیروں کو دیا جاتا ہے وہاں کی مختلف یونیورسٹیز میں طلباء و طالبات کی تعلیم سے محبت دیکھ کر یہ یقین ہو گیا کہ تعلیم ہی ترقی کی اولین سیڑھی ہے ان خیالات کا اظہار ڈیووٹ بلوچستان ،حکومت بلوچستان،پاک فوج،اور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے200طلباء و طالبات لاہور میں سفر مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے پریس کلب کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کی ڈیووٹ بلوچستان کی سی ای او سلمی رسول محمد حسنی اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پنجاب کے طلباء و طالبات کا ایک جگہ اکھٹا ہونے کا مقصد صوبوں کے درمیان محبت یگانگنت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے لاہور میں گزارے دن زندگی کے یادگار دن ہیں وہاں بے حدمحبت پیار اور اس طرح کا پروٹوکول ملا جو وزیروں اور مشیروں کا ملتا ہے پنجاب کی یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کو خا ص اہمیت اور مقام حاصل ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات نے وہاں جاکر یہ ثابت کر دیا کہ وہ تعلیم سمیت زندگی کے کسی شعبے میں بھی پیچھے نہیں البتہ ضرورت ہے تو صرف حوصلہ افزائی کی لاہور کی یونیورسٹیز میں خواتین اور مرد طلباء وطالبات کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر یہ یقین ہو گیا کہ تعلیم ہی ترقی کی واحد سیڑھی ہے ایک سوال کے جواب میں طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہمارے ملک کے لئے گیم چینجر کا کردار ادا کریگی بلوچستان کی ترقی میں ہی پورے ملک کی ترقی پوشیدہ ہے وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان کا ہر بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے صوبے اور ملک کا نام روشن کرے گا انھوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے تمام تر سہولیات سے آراستہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات کا حصہ بناتے ہوئے کام کر رہی ہیں بلوچستان کے طلباء و طالبات نے لاہور میں جا کر سیکھا ہے کہ کس طرح اپنے صوبے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :