بھارت نے پہلی سودیشی خلائی شٹل کا تجربہ کر لیا

منگل 24 مئی 2016 10:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) بھارت نے پہلی سودیشی خلائی شٹل کا تجربہ کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سودیشی خلائی شٹل کا تجربہ آندھیرا پردیش میں سرجہیا ریکوٹا سے کیا گیا ہے شٹل کی پرواز کے قریباً بیس منٹ کے بعد بھارتی خلائی ریسرچ تنظیم نے ”مشن کی تکمیل کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

6.5 میٹر لمبی سکیل ماڈل کی دوبارہ قابل استعمال اس وہیکل کا وزن 1.75 ٹن ہے اور یہ 95 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے یہ شٹل تھیرووا اننتھایورام میں واقع وکرم سیرابہائی سنٹر پر 600 سائسندانوں کی ٹیم پانچ سالوں کی محنت سے بنائی دوبارہ قابل استعمال اس ٹیکنالوجی کا مقصد خلا میں لانچنگ اوبجیکٹس کی لاگت دس گنا کم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :