یمن ، خودکش بم دھماکہ ، 20 فوجی ریکروٹس ہلاک ، درجنوں زخمی

منگل 24 مئی 2016 10:19

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) یمن میں خودکش دھماکے کے نتیجے مین کم از کم 20 فوجی ریکروٹس ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور نے عدن کے فورما کیئر میں اس وقت ہوا جب ریکروٹس فوجی سروس کے لئے قطاریں بنا رہے تھے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 ریکروٹس ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔