یمن : فوجی کیمپ پر دو خود کش حملے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 41 افراد ہلاک

منگل 24 مئی 2016 10:18

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء)یمن کے مشرقی شہرعدن کے فوجی کمیپ میں دو خودکش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 41 افراد ہلاک ہو گئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق ان حملوں میں آرمی کیمپ میں بھرتی کے لیے آنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا ضلع خورمکسر، بدری بیس کے قریب آرمی کے بھرتی سینٹر کے باہر ہوا جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسرا خودکش حملہ کیمپ کے اندر ہوا میں 25 جوان ہلاک ہوئے۔یاد رہے کہ یمن کے مختلف حصے القاعدہ، حوثی باغیوں، سابق یمنی صدر علی صالح کی وفادار فوج ریپبلکن گارڈز اور بین الاقوامی طور پر تسلیم کیے جانے والے صدر منصور الہادی کی وفادار فوج کے قبضے میں ہیں۔یمن میں جاری کشیدگی میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوچکے ہیں۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ یمن میں خوراک اور ادویات کی کمی ایک سنگین صورت حال اختیار کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :