نیب سابق سیکرٹری پی ایم اینڈ ڈی سی سے 41.84 ملین روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گیا

سابق سیکرٹری نے کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو 65.20 ملین روپے کا نقصان پہنچایا تھا، دستاویزات میں انکشاف

پیر 23 مئی 2016 09:58

اسلام آباد (نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) نیب سابق سیکرٹری پی ایم اینڈ ڈی سی سے 41.84 ملین روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گیا ہے سابق سیکرٹری نے کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو 65.20 ملین روپے کا نقصان پہنچایا تھا اورملزم نے یہ رقم چار قسطوں میں جمع کروانا تھی سابق سیکرٹری نے تین چیکس کے ذریعے 8.25 ملین روپے جمع کروائے تھے لیکن اس کے بعد پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود باقی ماندہ رقم میں سے ایک روپیہ بھی وصولی میں ناکام ہو گیاہے۔

آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سابق سیکرٹری کے خلاف نیب میں کیس دائر کیا گیا تھا جس میں وہ کرپشن میں ملوث پائے گئے ۔ مجرم نے نیب میں اپیل بھی دائر کی تھی لیکن اس کا اسے کوئی فاہدہ نہ حاصل ہوا نیب حکام کا کہنا تھا کہ یہ پی ایم اینڈ ڈی سی مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سابق سیکرٹری سے رقم وصول کرے جبکہ پی ایم ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ کیونکہ یہ کیس نیب میں دائر کیا گیا تھا اور نیب نے ہی اس پر جرمانہ عائد کیا ہے تو یہ ذمہ داری بھی نیب کی ہے کہ وہ سابق سیکرٹری سے رقم وصول کرے ۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار نیب کو خطوط بھی لکھے ہیں کہ وہ ملزم سے رقم وصول کرے لیکن نیب حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا ہے آڈت رپورٹس کے مطابق ملزم نے نیب میں پلی بارگینگ کی درخواست بھی دائر کی تھی کہ ملزم 13.11 ملین روپے کی رقم ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور نیب نے فیصلہ دیا تھا کہ ملزم رقم جمع کروائے گا لیکن وہ قسطوں میں پی ایم اینڈ ڈی سی انتظامیہ نے معاملہ ”پی اے او “ میں بھی اٹھایا ہے لیکن وہاں سے بھی تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :