سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کوغلط قراردیدیا

پیر 23 مئی 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کوغلط قراردیدیا،وزیراعظم نے اثاثوں میں بتایاہے کہ ان کالندن میں کوئی ذاتی گھرنہیں ،لیکن پاکستان ٹیلی ویژن نے اعلان کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے ذاتی گھرلندن میں پہنچ گئے ہیں اورکہاہے کہ وزیراعظم ذاتی گھرکے باہرمیڈیاسے گفتگوکریں گے ،سرکاری ٹی وی کے اعلان کے بعدیہ پوزیشن واضح ہوگئی ہے کہ نوازشریف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات جھوٹ پرمبنی ہیں