سمندری طوفان ‘روانا‘ سے جنوبی بنگلہ دیش شدید متاثر

پیر 23 مئی 2016 10:14

ڈھاکہ (نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)سمندری طوفان ’روانا‘ کی لپیٹ میں آ کر بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں گیارہ کی ہلاکت چٹاگانگ ضلع میں ہوئی۔ اِس طوفانِ باد و باراں کی وجہ سے پانچ لاکھ افراد کو اپنے گھربار چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب بھاگنا پڑا۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ سمندری طوفان ہفتے کی دوپہر بنگلہ دیشی ساحل سے ٹکرایا تھا اور شام سے شدید موسمی حالات میں بہتری پیدا ہونا شروع ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق جن بیس دیہات میں شدید سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی، اب وہاں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :