ترک پارلیمنٹ کے اراکین کا استثنیٰ ختم کرنے پر میرکل کی تشویش

پیر 23 مئی 2016 10:14

برلن(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترک ارکین پارلیمنٹ کے اراکین کا استثنیٰ ختم کرنے کی دستوری ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے کرد اراکین کو شدید مسائل اور پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگیلا مرکل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ترکی میں کرد لوگ بھی بقیہ عوام کی طرح مساوی حقوق اور بہتر مستقبل کی حامل زندگی بسر کر سکیں۔ میرکل کے مطابق وہ پیر کے روز ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں تمام معاملات پر گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :