ترکی کو صدارتی نظام حکومت کی ضرورت ہے‘متوقع نئے وزیراعظم بن علی یلدرم

پیر 23 مئی 2016 10:13

انقرہ(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) ترکی کے صدر طییب اردوغان کے حامی اور ملک کے متوقع نئے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی طرف آگے بڑھنے وقت آگیا ہے۔حکمراں جماعت اے کے پارٹی کی جانب سے رہنما منتخب ہونے سے قبل پارٹی کی کانگریکس سے اپنے خطاب میں بن علی یلدرم نے ملک میں ایک نیا آئین اپنانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہ وقت آگیا ہے کہ اب موجودہ اصل صورت حال کو قانونی شکل دینے کی ضرورت ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے پارٹی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ترکی کو نئے آئین کی ضرورت ہے کیا آپ لوگ نئی صدارتی طرز کی حکومت لانے کے لیے تیار ہیں۔یوروپی یونین کے ساتھ ترکی کی رکنیت کے سوال پر بن علی یلدرم نے کہا کہ یورپی یونین کو بس ایک ہی چیز کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ یا ترکی کو مکمل رکنیت دینے سے متعلق کنفیوڑن ختم ہونا چاہیے۔ یلدرم نے کرد ملیشیا اور دولت اسلامیہ کے خلاف جاری اپنی لڑائی کو بھی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :