حکومت نے ملک میں قدرتی گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

ایل این جی کی درآمد کے ساتھ ساتھ ایران اور ترکمانستان کے ساتھ گیس فراہمی کے معاہدے کئے جائیں گے

پیر 23 مئی 2016 10:13

اسلام آباد(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) حکومت نے ملک میں قدرتی گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے ،ایل این جی کی درآمد کے ساتھ ساتھ ایران اور ترکمانستان کے ساتھ گیس فراہمی کے معاہدے کئے جائیں گے ۔نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔

(جاری ہے)

2016ء کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق حکومت نے ملک میں گیس کی بڑھی ہوئی ضروریات اور پیداوار میں کمی کی صورتحال پر قابوپانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس کے تحت قطر کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی کا بڑا معاہدہ کیا گیا ہے دستاویزات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ایران اور ترکمانستان کے ساتھ گیس فراہم کے معاہدے بھی کئے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے نئے لائسنس بھی دئیے جا رہے ہیں گذشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 46کمپینیوں کو لائسنس دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :