ٹی او آرز پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، ایاز صادق
ناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے نام میرے پاس آگئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی گیلانی ہاؤس لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو
پیر 23 مئی 2016 10:10
لاہور (نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ ٹرم آف ریفرنس(ٹی او آرز) پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کیلئے متحدہ اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے نام میرے پاس آگئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے سینیٹ اور حکومت کے نام پیر کو میرے پاس آجائیں گے،مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کے وزیر اعظم نواز شریف لند ن میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں یا نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی قابل احترام سیاستدان ہیں انہیں بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں جبکہ ٹی او آرز پر پیش رفت سے متعلق بھی یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی میں کوئی نظر انداز نہیں ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ملک کی چوتھی بڑی پارٹی کو نظر انداز کیا گیا لیکن بعد میں اپوزیشن نے خود ہی اسے اپنی طرف سے شامل کرلیا،اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے نام آگئے ہیں مگر حکومت کے نام کل میرے پاس آجائیں گے جبکہ اپوزیشن کے نام بھی پیر کو آئیں گے جس کے بعد باقاعدہ مشاورت کے بعد منگل یا بدھ تک کمیٹی قائم کردی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر ہر اپوزیشن جماعت حکومتی جماعت سے رابطے میں ہے جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔ ٹی او آرز تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش کے مطابق درست سمت میں جارہے ہیں اور ٹی او آرز میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن گئے ہیں اور مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوگی یا نہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 23 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کوغلط قراردیدیا
-
2009ء میں افتتاح شدہ سوات یونیورسٹی کا دوبارہ افتتاح عمران خان کی جعلسازی اور جھوٹ کی سیاست کا واضح ثبوت ہے، عمران خان موٹرویز کے مخالف اس لئے ہیں کیونکہ ان کے پاس جہانگیر ترین کا جہاز اور ہیلی کاپٹر ... مزید
-
ملااخترمنصور10ماہ پہلے ماراجاچکاہے،حافظ حمداللہ
-
پی ٹی آئی کشمیر کونسل کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،سعید غنی
-
پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن با صلاحیت کرکٹرز متعارف نہ کروا سکا،ریاض حسین پیر زادہ
-
نیب سابق سیکرٹری پی ایم اینڈ ڈی سی سے 41.84 ملین روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گیا
-
شورکوٹ چھاوٴنی،فٹبال کھلاڑی واٹر کولر سے پانی پیتے کرنٹ لگنے سے جا ں بحق
-
پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کاکچاچٹھاسامنے آگیا،نوازشریف
-
سینئرطالبان کمانڈر نے ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ
-
ملامنصور کی مبینہ ہلاکت،امریکہ نے معلومات کا تبادلہ ڈرون حملے کے بعد کیا،دفترخارجہ
-
نوازشریف کے احتساب کا وقت آگیا،وزیر اعظم رہیں گے تو ائیر پورٹ اور موٹروے بنیں گی،عمران خان
-
آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں ہیں،پانامہ لیکس جیسے معاملہ سے بچنے کیلئے آف شور جیسی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا نظا م بجٹ کے بعد لا رہے ہیں، اسحق ڈار
-
وزیراعظم میاں نوازشریف کی لند ن میں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کاامکان
-
ٹی او آرز پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، ایاز صادق
-
جمہوری لوگ ہیں جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو
-
نئے مالی سال بجٹ میں 800 اور1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصد کمی کا فیصلہ
-
ملک بھر میں شب برآت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
-
وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا
-
حکومت نے ملک میں قدرتی گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی
-
ملائیشین پروز ایم ایچ 17 کے متاثرین کا روسی صدرپیوٹن کے خلاف مقدمے کا فیصلہ
-
امریکا پابندیاں اٹھانے سے متعلق موثر اقدامات کرے:ایران
-
ترکی کو صدارتی نظام حکومت کی ضرورت ہے‘متوقع نئے وزیراعظم بن علی یلدرم
-
ترک پارلیمنٹ کے اراکین کا استثنیٰ ختم کرنے پر میرکل کی تشویش
-
شامی باغیوں کی سپلائی لائن پر روسی جنگی طیاروں کا حملہ
-
سمندری طوفان ‘روانا‘ سے جنوبی بنگلہ دیش شدید متاثر
-
فلوجہ کے شہری محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں، عراقی فوج
-
اعلیٰ امریکی کمانڈر نے شام کا خفیہ دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.