قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان جون کے پہلے ہفتے ہوگا

شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ کرنے کی تجویز

اتوار 22 مئی 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا ،اس حوالے سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ اگلا سینٹرل کنٹریکٹ چھ ماہ کیلئے دیا جائے گا جس میں محمد عامرکو شامل کر لیا جائے گا جبکہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ مستقبل کے پلان کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے گا اور اس کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :