ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار300روپے سے کم ہوکر49ہزار250روپے پرآگئی

اتوار 22 مئی 2016 11:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1252ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار300روپے سے کم ہوکر49ہزار250روپے پرآگئی اسی طرح42روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42ہزار214روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 665روپے پربرقراررہی۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق عا لمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں31ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا300روپے اوردس گرام سونا میں257روپے سستا ہوا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں15روپے کی کمی دیکھی گئی ۔